مفاد پرست اپوزیشن کو ملک کی تیز رفتار ترقی گوارا نہیں

مفاد پرست اپوزیشن کو ملک کی تیز رفتار ترقی گوارا نہیں:میاں اسلم اقبال

لاہور(پاک صحافت) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن، حکومت گرانے کا خیال ذہن سے نکال دے، قومی مفادات پر ذاتی مفادات کو ہرگز ترجیح نہیں دیں گے۔ اپوزیشن کو ملکی ترقی گوارا نہیں ہے، حکومت کی معاشی اصلاحات اور شفاف پالیسیوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں میاں اسلام اقبال نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں،ورثے میں ملنے والی بیمار معیشت کو تحریک انصاف کی حکومت نے درست سمت پر ڈال دیا ہے،ملکی برآمدات میں بتدریج اضافہ معیشت میں استحکام لائے گا۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ انڈسٹری روزگار کی فراہمی کا بڑا سیکٹر ہے لیکن بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے اس اہم سیکٹر کو نظر انداز کیا۔ موجوہ حکومت نے صنعت کاری کے عمل کو تیز کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی ترقی کے سفر میں تیزی آئی ہے لیکن مفاد پرست اپوزیشن کو ملک کی تیز رفتار ترقی گوارا نہیں۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمن ملکی بہتری نہیں اقتدار چاہتے ہیں: شہباز گل

قومی مفادات پرذاتی مفادات کو ترجیحی دینے والا ٹولا افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اقتدار کوعوامی خدمت کی بجائے اپنی تجوریاں بھرنے کا ذریعہ بنایا۔سابق حکمرانوں نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر بیرون ممالک محلات کھڑے کئے۔ لوٹی ہوئی دولت کاحساب مانگنے پرمنتخب حکومت کے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام قومی دولت کے لٹیروں کی ہرسازش ناکام بنادیں گے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اپوزیشن حکومت گرانے کا خیال دل سے نکال دے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اورکرپٹ مافیا کو 2023کے انتخابات میں بھی شکست ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے