فضل الرحمن ملکی بہتری نہیں اقتدار چاہتے ہیں

فضل الرحمن ملکی بہتری نہیں اقتدار چاہتے ہیں: شہباز گل

اسلام آباد (پاک صحافت) سماجی رابطے کی سائٹ پہ بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ فضل الرحمن صرف ملکی بہتری کی باتیں کرتے ہیں وہ ملکی بہتری نہیں بلکہ اقتدار چاہتے ہیں۔ فضل الرحمان کی کسی بات میں بھی غریب کا ایجنڈا شامل نہیں ہوتا۔ وزیراعظم ملکی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ملکی استحکام چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا مقصد ملکی بہتری نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے، وہ اسلام کا نام استعمال کر کے اسلام آباد کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ اقتدار کی لالچ میں مولانا در در کی خاک چھان رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کسی کے دباؤ میں آکر استعفیٰ نہیں دیں گے: شاہ محمود قریشی

ان کا کہنا تھا کہ  فضل الرحمان اپنی اور اپنے حواریوں کی کرپشن بچانے کیلئے اداروں کے خلاف بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی کسی بات میں بھی غریب کا ایجنڈا شامل نہیں ہوتا، پی ڈی ایم اپنی ذاتی جنگ لڑ رہی ہے جبکہ وزیراعظم ملکی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

اس سے قبل ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تمام پارٹیاں اپنے مؤقف پر قائم اور متفق ہیں، ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پالیسی میں تبدیلی کو بڑھا چڑھا کر پیش کر دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفوں کا مرحلہ باقی ہے، استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع ہو چکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، ہم اسلام آباد سے ناجائز قبضہ چھڑانے کے لیے جائز جدوجہد کر رہے ہیں۔

بہاولپور ریلی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ آج کا شو بہت اچھا اورتاریخی ہو گا، رکاوٹیں پہلے بھی توڑیں اب بھی توڑیں گے، عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، عوامی مینڈیٹ پر آنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے