شاہد خاقان عباسی

مشکل فیصلے کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مشکل فیصلے کرکے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، ہماری سیاست کو نقصان پہنچے لیکن ملک و ریاست کو بچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد احتساب کا عمل کئی سالوں سے چل رہا ہے، سابق چیئرمین نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ پیٹرول قیمت کے 12 حصہ ہوتے ہیں جس میں سے 10 عالمی مارکیٹ سے منسلک ہوتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیے تھے جو عوام کو بھگتنا پڑ رہے ہیں لیکن ہم مشکل فیصلے کرکے ہی ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے۔ ملک میں نئے الیکشن سے متعلق سوال پر سینئر لیگی رہنما کا کہنا تھا حکومت کی مدت مکمل ہونے پر ہی الیکشن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے