مسلم لیگ ن کے وزیروں کا بغیر تنخواہ کام کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن تعلق رکھنے والے وفاقی وزیروں نے بغیر تنخواہ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے وزراء نے وزیرِ اعظم  میاں شہباز شریف سے ملاقات  کی، اس موقع پر انہوں نے  بغیر تنخواہ کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وزراء نے ملک کو درپیش معاشی مشکل حالات کے پیش نظر قومی جذبے کے تحت فیصلہ کیا کہ وہ بغیر تنخواہ کام کریں گے۔ اس حوالے سے انہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور یہ بڑا فیصلہ کیا۔

واضح رہے  کہ 12 وفاقی وزراء اور 3 وزرائے مملکت کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔ مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت رضا کارانہ بنیادوں پر کام کریں گے۔ یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 14 معاونین خصوصی کی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کر چکے ہیں

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے