رانا ثناء اللہ

عمران خان کو ٹیرین کیس میں نااہل ہونا ہے تو اپنی غلطی سے ہی ہونا ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ  عمران خان کو ٹیرین کیس میں نااہل ہونا ہے تو اپنی غلطی سے ہی ہونا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ توشہ خانے کی گھڑیاں کیا مسلم لیگ ن نے ان سے کہا تھا کہ چوری کریں، جعلی رسیدیں بنائیں، یہ سب عمران خان کا اپنا کیا دھرا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہماری رائے ہے کہ قومی اور صوبائی الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ شخص 2014ء سے ملک کو بحران کا شکار کرنے میں لگا ہوا ہے، اگر اس کی ضد پر یہ دو صوبائی الیکشن ہو جائیں تو نگراں سیٹ اپ نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اگرجنرل الیکشن ہو جائیں تو دو صوبوں میں نگراں سیٹ اپ نہیں ہو گا، 5 سال بعد پھر یہی ہو گا، ایسی صورت میں الیکشن متنازع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ ہارے تو ہم پر الزام لگائیں گے کہ نگراں سیٹ اپ نہیں تھا، انہوں نے اثر و رسوخ استعمال کیا۔ نیا الیکشن استحکام کا باعث بننا چاہیے نہ کہ نئے دھرنے اور افراتفری کا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے