مسلم لیگ (ن)عمران حکومت کی فسطائیت سے گھبرانے والی نہیں

مسلم لیگ (ن)عمران حکومت کی فسطائیت سے گھبرانے والی نہیں: رانا ثناء اللہ

لاہور(پاک صحافت) مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر راناثنا اللہ نےوفاقی حکومت پر شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)عمران حکومت سے گھبرانے والی نہیں ہے، عمران خان بغض نوازشریف میں اندھے ہوچکے ہیں۔ پنجاب پولیس اور ضلعی انتظامیہ سلطنت عمرانیہ کی آلہ کار بننے سے باز رہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر نے سیف کھو کھرکی املاک گرانے کے معاملہ پر وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے رکھوالے اداروں نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑائی ہیں،اگر سلطنت عمرانیہ میں بنی گالہ اینڈ کمپنی کے آڈر چلنے ہیں تو عدالتوں کو تالے لگادیں۔کھوکھر برادران کو نوازشریف اور مریم نواز کے ساتھ کھڑے رہنے پر ٹارگٹ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: حکومت کے جوابات پر ناراض اپوزیشن کا سینیٹ سے واک آوٴٹ

ان کا کہنا تھا عثمان بزدار عمران نیازی کے اشاروں پر چلنے کی بجائے اپنا ذہن استعمال کریں،کل آپ بھی اپوزیشن میں آئیں گے اور اس انجام کا سامنا کرنے کیلئے خود کو تیار رکھیں۔مسلم لیگ (ن) کا ہر رہنما اور کارکن نیازی حکومت کی فسطائیت سے گھبرانے والا نہیں۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سیف کھوکھر کی املاک گرانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ چور عوام دشمن ظالم حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوکرپاگل پن کی انتہاپر اترآئی ہے۔عمران صاحب نے بنی گالہ کا اپنا غیرقانونی محل بچالیا اور سیاسی مخالفین کے گھر اوراملاک گرا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا عمران صاحب نوازشریف کے ساتھیوں کو ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا اور خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا ۔عمران صاحب ایسے فسطائی ہتھکنڈے اور آمرانہ اقدامات سے آپ کی کرسی نہیں بچے گی، آپ کا یوم حساب قریب ہے۔ملک سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔آٹا، چینی، دوائی، بجلی، گیس چور حکمرانوں کی آنکھوں میں سیاسی انتقام کا خون اترا ہوا ہے ۔سیاسی مخالفین کو ذہنی اذیت، مالی نقصان دے کر خوفزدہ اور وفاداری تبدیل کرنے پر مجبور کیاجارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے