پیپلزپارٹی

بلاول بھٹو کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار آج کراچی پہنچے جہاں ان کا پارٹی قائدین اور کارکنوں نے شاندار اور پرتپاک استقبال کیا۔

اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ بننے کے بعد اتوار کی شام پہلی مرتبہ کراچی پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء استقبال کے لیے موجود تھے۔ ایئر پورٹ کے باہر پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکڑوں کارکن بھی ریلیاں لے کر پہنچے ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق شارع فیصل کے اسٹار گیٹ چوک پر پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے استقبالیہ جلسے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر کراچی ایئرپورٹ، شاہراہ فیصل اور اطراف میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، اسٹار گیٹ کے اطراف کئی کلومیٹر تک شارع فیصل، نیشنل ہائی وے اور دیگر اطراف میں ٹریفک بند رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے