خواجہ سعد رفیق

مسافر ٹرینیں چلانے کی ابھی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا۔ وزیر ریلوے

نواب شاہ (پاک صحافت) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینیں چلانے کی ابھی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا، متعدد مقامات میں ٹریک پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے، رینجز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران ہمراہ بارش و سیلاب سے متاثرہ ریلوے ٹریک کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کم سے کم وقت میں ٹریک اور علاقے سے پانی کے انخلاء کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے ٹریک سے پانی کے انخلاء کے لیے ضلعی انتظامیہ، رینجرز اور پاک فوج کی مدد سے مشترکہ پلان بنایا جائے گا۔ پڈعیدن کے قریب مین اپ اور ڈاؤن ریلوے ٹریک پر بہت پانی زیادہ ہے، مسافر ٹرینیں چلانے کا رسک نہیں لے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے