مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

لاہور (پاک صحافت) یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے خصوصی دستے نے مزار اقبال پر ذمے داریاں سنبھال لیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل طارق محمود نے مزار اقبال پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔

84 ویں یوم پاکستان پر پاک فوج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے