ناصر حسین شاہ

مراد سعید کی شکل میں سندھ میں بدتمیزی اور گالم گلوچ کا سونامی آیا ہوا ہے، ناصر حسین شاہ

 کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر مراد سعید کی کراچی آمد سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ مراد سعید کی شکل میں سندھ میں بدتمیزی اور گالم گلوچ کا سونامی آیا ہوا ہے۔  سید ناصر حسین شاہ نے مراد سعید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ غلط زبان استعمال کر کے سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن آپ سیاسی بونے ہو اور بونے ہی رہو گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مراد سعید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد سعید چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف بات کر کے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، آپ سیاسی بونے ہو، بونے ہی رہو گے۔ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ  مراد سعید اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر بھی اُس کی لاج نہیں رکھ رہے۔

واضح رہے کہ وزیر بلدیات سندھ نے اپنے ردعمل میں یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی دوسروں پر الزام لگانے کے بجائے اپنے گریبان میں دیکھے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پالیسیز سے ملک معاشی تباہی کے ساتھ عدم برداشت اور انتہا پسندی سے دوچار ہوگیا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو اپنی سیاست اور اقتدار کا سورج غروب ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، اس لیے پی ٹی آئی کے وزراء اپنا ذہنی توازن کھوتے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ناصر حسین شاہ

ناصر شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر کا نوٹس لے لیا

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے