لاہور (پاک صحافت) مدرسے میں طالبعلم کے ساتھ بدفعلی کرنے والے جے یو آئی کے مولانا عزیز الرحمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد مفتی عزیز الرحمن لاہور سے دوسرے شہر فرار ہوگئے تھے، تاہم پولیس نے مفتی عزیز الرحمن کو میانوالی سے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے دو بیٹوں کو بھی گرفتار کرلیا، جب کہ تفتیش کار مفتی عزیز کے تیسرے بیٹے لطیف الرحمان اور ان کے دوست عبداللہ کی گرفتاری کےلیے بھی چھاپے مار رہی ہے۔ یاد رہے کہ لاہورمیں مفتی عزیز الرحمن کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر پولیس نے بدفعلی کا شکار ہونے والے نوجوان صابر شاہ کی درخواست پر مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا تھا۔
واضح رہے کہ چند روزقبل مفتی عزیز الرحمن کی نازیبا ویڈیولیک ہونے کے بعد نوجوان صابرشاہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں جس پرپولیس نے مقدمہ میں بدفعلی کرنے اورجان سے مارنے کی دفعات درج کیں۔ متاثرہ طالبعلم کے مطابق مفتی نے ان کے ساتھ غیر اخلاقی تعلقات قائم کرکے امتحانات میں بحالی کا کہا۔