محسن نقوی

محسن نقوی کا لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سینٹرز کا دورہ

(پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سینٹرز کا دورہ کیا اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ اجرا میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے اوور سیز پاکستانیوں کے لیے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ نارمل پاسپورٹ دیارِ غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو 30 روز میں جاری ہو گا۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس پالیسی کا اطلاق دنیا بھرمیں موجود تمام پاکستانی مشنز پر ہو گا، پاسپورٹ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، مقرر مدت کے اندر پاسپورٹ جاری نہ ہوا تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن لوں گا۔ اس سے قبل اوور سیز پاکستانیوں کو نارمل پاسپورٹ 4 ماہ اور ارجنٹ پاسپورٹ ڈیڑھ ماہ میں مل رہا تھا۔

علاوہ ازیں اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا، اس سلسلے میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی پی ایس او اے ایس پی شہر بانو مانیٹرنگ سیل کو ہیڈ کریں گی۔ اعلامیے کے مطابق اوور سیز پاکستانی مقرر مدت میں پاسپورٹ نہ ملنے پر بذریعہ ای میل شکایت کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے