شاہد خاقان عباسی

حکومتی کرپشن چیئرمین نیب کو نظر کیوں نہیں آتی؟ شاہد خاقان عباسی کا سوال

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی نے سوال کیا ہے کہ حکومت کی کرپشن چیئرمین نیب کو نظر کیوں نہیں آتی؟ جبکہ ہم پر آئے روز جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذارئع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل این جی کیس میں حکومتی گواہ نے کہا کہ ریفرنس میں کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔ چیئرمین نیب کو چاہئے کہ وہ اب اس جعلی کیس کو ختم کریں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ کیا حکومت کے کیس چیئرمین نیب کو نظر نہیں آتے، حکومتی گواہ کہہ رہا ہے کہ ایل این جی ٹرمینل سے حکومت کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں جھوٹ ہے، وزیر کو علم نہیں کہ بجٹ میں کیا ہے، بجٹ میں ایک بات مہنگائی کو کم کرنے کی کوئی بات نہیں، وزیر خزانہ ایک بات کہہ دیں کہ بجٹ سے مہنگائی کم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے