اختر مینگل

ماضی کے سیاست دان جیل جانے پر فخر محسوس کرتے تھے۔ اختر مینگل

کوئٹہ (پاک صحافت) اختر مینگل کا کہنا ہے کہ ماضی کے سیاست دان جیل جانے پر فخر محسوس کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی۔ مینگل) سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ سردار عطاءاللہ مینگل نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ اُس دور کی سیاست اور آج کی سیاست میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ ہمیں اپنے اکابرین کے عزائم و افکار کی پیروی کرنا ہوگی۔

اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نکتے پر تحریک چلانا ہوگی، لاپتہ افراد کی بازیابی کےلیے جمہوری انداز میں تحریک چلانا ہوگی۔

سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے کہا کہ ہمیں تمام مظالم کا یکجہتی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو اداروں پر حملے بند کریں۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے