لیگی قائد میاں نواز شریف سعودی عرب کا دورہ کریں گے

لیگی قائد میاں نواز شریف سعودی عرب کا دورہ کریں گے

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے  چند روز تک سعودی عرب کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہ سعودی عرب میں دو تین ہفتہ قیام کریں گے اور سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔سعودی حاکم نے انہیں مستقل طور پر قیام کی پیشکش بھی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف جو قریبا ایک سال سے لندن میں قیام پذیر ہیں چند روز بعد کچھ دن کے لیے سعودی عرب جا رہے ہیں۔ان کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں دو تین ہفتے قیام کریں گے اور واپس لندن چلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: براڈشیٹ کے انکشافات سے حکمران طبقہ کی بدعنوانی بے نقاب:عمران خان

سعودی عرب میں وہ عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔اپنے قیام کے دوران وہ سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔قبل ازیں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مستقل طور پر سعودی عرب میں قیام کی پیشکش کی ہے شاہ سلمان نے نواز شریف کو سعودی عرب آنے اور ملاقات کی دعوت کا پیغام بھجوایا ہے اور کہا ہے کہ اگر نواز شریف مستقل طور پر سعودی عرب رہنا چاہیں تو سعودی عرب ان کا خیر مقدم کرے گا۔

قوی امکان ہے کہ نواز شریف مستقل طور پر نہ سہی لیکن عمرہ کی ادائیگی اور سعودی حکمراں شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔دورے کے پیش نظر نواز شریف کے سٹاف افسر، حسین نواز کے ذاتی دوست ، اسکول فیلو ود دیگر سٹاف کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں پر وہ نواز شریف کی حسین نواز کی رہائش گاہ قیام کے انتظامات میں مصروف ہیں۔

سعودی عرب دورے کے دوران نواز شریف کا مسکن اپنے بیٹے حسین نواز کا گھر ہو گا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ برطانوی وزارت خارجہ نے بھی نواز شریف کو سگنل دے دیا ہے کہ آپ اپنا علاج مکمل ہونے تک لندن میں پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود رہ سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف سعودی حکمرانوں سے ملاقات،عمرہ کے لیے سعودی عرب ضرور جائیں گے لیکن مستقل رہائش لندن میں ہی رکھیں گے۔آخری آپشن کے طور پر امریکا منتقلی پر غور کیا گیا ہے تاہم اس کے امکانات کم ہیں لیکن انکے ذاتی اور کاروباری دوست شیخ سعید ممکنہ انتظامات کے لیے منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دہشتگردی نے ہمارے بچوں کے خواب چھینے کی مذموم کوشش کی، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 9 ستمبر احساس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے