فیصل کریم کنڈی

لیڈر خود گھر میں چھپ جائے تو کارکنوں کا گھبرانا بنتا ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ مملکت اور ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر طنز کا وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیڈر خود گھر میں چھپ جائے تو کارکنوں کا گھبرانا بنتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے جاری بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لیڈر بنتے ہو تو خود میں لیڈر جیسے معیار پیدا کرو۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عجیب جیل بھرو تحریک ہے، پولیس اعلان کر رہی ہے کہ ہے کوئی گرفتاری دینے والا؟

واضح رہے کہ جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ سیاسی تاریخ بتاتی ہے کہ رضاکارانہ گرفتاری دینے والے آزادی کی بھیک نہیں مانگتے۔ فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ زمان پارک لاہور میں کرائے پر جیل جانے والوں کی بھرتی جاری ہے، عمران خان جمہوری آداب سیکھتے تو آج یہ دن نہ دیکھتے۔

 

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے