پاکستانی سفیر

لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر سعودی عرب میں نئے سفیر مقرر

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے سعودی عرب میں اپنا سفیر تبدیل کر کے لیفٹیننٹ جرنل ریٹائرڈ بلال اکبر کو نیا سفیر مقرر کر لیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل راجہ علی اعجاز پاکستانی سفیر کی حیثیت سے  تعینات تھے اور انہوں نے دو سال تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔

تفصیلات کے مطابق اب سعودی عرب اور پاکستان دونوں کے سفیروں کا پس منظر فوج سے ہے، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید ال مالکی کا تعلق سعودی نیوی سے ہے۔ یاد رہے کہ پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف بھی  2017 سے سعودی عرب میں  فوجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  سفرا کا تقرر دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اب سفارتکاری کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے