مراد علی شاہ

ملک کی معاشی، سماجی اور سیاسی ترقی میں خواتین کا بہت بڑا کردار ہے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی، سماجی اور سیاسی ترقی میں خواتین کا بہت بڑا کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سندھ کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ تحریک پاکستان سے آج تک خواتین کا ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار رہا، پاکستانی خواتین نے آمریت میں جمہوریت کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بیگم نصرت بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی رہنمائی میں عوام نے کامیابیاں حاصل کیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے اختیارات کے لیے قانون سازی کی ہے، ملک کی معاشی، سماجی اور سیاسی ترقی میں خواتین کا بہت بڑا کردار ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ خواتین کو تحفظ دینے کے لیےحکومت سندھ نے ہمیشہ اقدامات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے