لندن میں نوازشریف کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس

نوازشریف

لندن (پاک صحافت) لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں الیکشن کی تیاری اور مریم نواز کی واپسی سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔ پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں مریم نواز، رانا ثناءاللّٰہ، جاوید لطیف کے علاوہ سینیٹر افنان خان اور سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید شریک ہوئے۔

نواز شریف سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ پنجاب اور کے پی کے الیکشنز میں پارٹی کی قیادت کون کرے گا؟ جس کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ وہ اس پر جلد بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر متنازع شخص کی تعیناتی کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں