آصف زرداری فضل الرحمان

آصف زرداری کا فضل الرحمان سے رابطہ، اہم امور پر مشاورت

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین  آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا، جس کے دوران  حکومت خلاف لانگ مارچ سمیت دیگر کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رابطے کے دوران آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کا جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ دوسری جانب سے سابق صدر آصف زرداری نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں  کا الگ الگ کے بجائے مشترکہ لانگ مارچ کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران  آصف زرداری نے مشورہ دیا کہ مشترکہ لانگ مارچ سے حکومت کو رخصت کرنے میں آسانی ہوگی۔ اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے یہ بھی کہاکہ حکومت گرانے کےلیے آپ کا ساتھ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے