عدنان صدیقی

معروف اداکار عدنان صدیقی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

کراچی (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں شدت آگئی ہے، جس سے شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ ملک کے معروف اداکار عدنان صدیقی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔  خیال رہے کہ عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں مداحوں کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار عدنان صدیقی نے اپنی پوسٹ میں تھوڑا مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے بتایا کہ وہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ عدنان صدیقی نے پوسٹ میں لکھا کہ ’میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، شکر ہے کہ انفیکشن کم ہے اور میں نے فوری طور پر خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے‘۔

واضح رہے کہ کورونا سے متاثر ہونے والے ملک کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے اپنی پوسٹ میں درخواست کی وہ تمام افراد جو گزشتہ ایک ہفتے میں ان سے رابطے میں رہے اپنا ٹیسٹ کروالیں۔ دوسری جانب عدنان صدیقی کی پوسٹ پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی بڑی تعداد کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی گئی اور ساتھ ہی ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے