راولپنڈی (پاک صحافت) بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے، پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پاک فوج کا 28 سالہ جوان لیاقت نبیل شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ بھرپور جواب دیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے بھارتی فوج کا جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والا پاک فوج کا جوان نبیل لیاقت راولپنڈی کے علاقے گوجرخان کا رہنے والا تھا۔