مریم نواز

عمران خان نے اپنے بچوں کولندن میں بٹھایا ہے اورقوم کے بچوں کو مروانا چاہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی  مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے بچوں کو لندن میں بٹھایا ہے اور قوم کے بچوں کو مروانا چاہتے ہیں۔کانسٹیبل کو شہید کرنے سے ان کے ارادے کھل کر قوم کے سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم اورنگزیب نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کانسٹیبل کودوران ڈیوٹی شہید کیا گیا، پی ٹی آئی ممبر نے پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے شہید کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ممبرنے گھر سے فائرنگ کرکے کانسٹیبل کوشہید کیا، ان کے پاس آنسو گیس کے شیل، اسلحہ اور ڈنڈے ہیں۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے مزید کہا کہ  حکومت سے نکالے جانے پرعمران خان کو صدمہ پہنچا، کہا گیا میرے قتل کی سازش ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ اس قبل وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی کہا کہ  آئین اور قانون سے کھلواڑ کرنے والوں کا راستہ اب بھی نہ روکا تو یہ فتنہ پورے ملک میں پھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے