خواجہ سعد رفیق

عمران نیازی سازش، بہتان، منافقت اور پروپیگنڈے کے کپتان ہیں۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران نیازی سازش، بہتان، منافقت اور پروپیگنڈا کرنے کے کپتان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے بانی کی باڈی لینگوئج اور گفتگو ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کو ظاہر کررہی ہے، عمران نیازی تمام تر کوششوں کے باوجود شکست و ریخت کے دلدل میں دھنس رہے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ مرضی کا سچ نہیں چلے گا حضور، ہم سے چوروں کو نکالنے کیلئے آپ نے اور آپ کے سہولت کاروں نے بڑے کھیل کھیلے ہیں۔ سابقہ اسٹیبلشمنٹ پرالزام لگانے سے پہلے سابقہ سلیکٹڈ وزیراعظم 2014 کی دھرنا سازش، میاں نوازشریف کی نااہلی کا ناپاک کھیل اور2018 کے انتخابات چرانے کی واردات کی تفصیلات قوم سے شئیر کریں۔ انہوں نے کہا کہ بات تب بنے گی جب عمران کہانی آخر سے نہیں بلکہ شروع سے شروع کریں گے جس کے وہ سب سے بڑے بینیفیشری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے