قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما  قمر زمان کائرہ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو  اجلاس نہ بلانے پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا،  پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے معینہ مدت میں  اجلاس نہ بلاکر آئین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے جاری بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد مقررہ مدت میں معاملہ نہیں نمٹایا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے جاری بیان میں  مزید کہا کہ آئینی طور پر تحریک عدم اعتماد کو مقررہ مدت میں نمٹانا ضروری ہے، آئینی طور پر 21 مارچ کو اسمبلی کا اجلاس ہونا چاہیے تھا، اسپیکر قومی اسمبلی نے آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے