رانا تنویر

موجودہ حکومت کی نالائقی نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، رانا تنویر

شیخو پورہ  (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر پی ٹی آئی حکومت کو نالائق حکومت قرار دیتے ہوئے شدید برس پڑے، رانا تنویر کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی نالائقی نے ملکی معیشت کو تباہ اور عوام کوشدید مسائل سے دوچار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین پلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روپے کی قدر میں تاریخی کمی کے باوجود برآمدات نہیں بڑھ سکیں۔ رانا تنویر نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں ملیں نہ پچاس لاکھ گھر عوام کو دینے کا وعدہ وفا ہوا ،الٹا پچاس لاکھ لو گ بے روزگارکردیئے گئے اور دو کروڑ افراد خط غربت سے نیچے چلے گئے۔

واضح رہے کہ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ تین سال پہلے عوام کو دکھائے جانے والے سہانے خوابوں کی تعبیر انتہائی ڈروانی اور وحشت ناک نکلی ہے۔ تین سال میں معیشت چلی نہ کاروبار، نہ تعلیم وصحت کے سیکٹر میں کوئی کام ہوا ، نہ روزگار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دی گئی، جبکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکےغریب عوام کو بدحال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے