فیصل ایدھی

فیصل ایدھی کا بیٹے سمیت فلسطین جانے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کے سب سے بڑی فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بیٹے سمیت فلسطین جانے کا فیصلہ کر لیا ہے،  ذرائع کے مطابق فیصل ایدھی نے فلسطین کا ویزا حاصل کرنے کے لئے ویزے کی درخواست بھی جمع کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین جانے سے متعلق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت فلسطین میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں ، لہٰذا بیٹے سعد ایدھی سمیت 5 افراد فلسطین جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں ایدھی فاؤنڈیشن کے نمائندوں کی فلسطینی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے، فلسطینی سفیر کے مطابق فلسطین میں دواؤں کی زیادہ ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سبراہ فیصل ایدھی نے مزید بتایا کہ وہ مصر کے راستے فلسطین جائیں گے، اس کے لئے مصر کے ویزے کے لیے بھی درخواست دے رہے ہیں ، فیصل ایدھی کے مطابق دوائیاں اور خوراک مصر سے ہی خریدی جائیں گی۔ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ فلسطین جاکر امدادی کاروائیوں میں شامل ہونے کے لئے تین کروڑ تک کا بجٹ رکھا ہے۔ فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ حکومت سے سلسلے میں کوئی امداد نہیں چاہیے ،عوام کی مدد سے سب کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے