مرتضی وہاب

کراچی کے ساتوں اضلاع میں سڑکوں کی بحالی کا کام ہورہا ہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساتوں اضلاع میں سڑکوں کی بحالی کا کام ہورہا ہے، جو بہت جلد مکمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیہ عظمیٰ اور سندھ حکومت کے تعاون سے سڑکوں کی مرمت ہوتی نظر آرہی ہے، جو ادارے ماضی میں کہتے تھے کہ وسائل، اختیارات نہیں، آج وہ ادارے کام کرتے نظر آرہے ہیں۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ کے ای کے ذریعے 10 دن ٹیکس کلیکشن ہوئی ہے، اب تک کے ای سے 5 کروڑ روپے ٹیکس جمع ہوا، جن صاحب نے اعتراض کیا اس نے 7 سالوں میں ایک روپے ٹیکس جمع کرایا، وہ ڈیفالٹر ہے اور نہیں چاہتا کہ ٹیکس جمع ہو، شہر بہتر ہو۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل ٹیکس جمع کرنے کے لیے فول پروف میکنزم بنایا اور میونسپل ٹیکس کی وصولی کے لیے طریقہ کار بنایا، ہم نے شہر کے لیے پیسوں کی ہیر پھیر کا طریقہ نہیں اپنایا، ہم نے میونسپل ٹیکس جمع کرنے کے لیے دستاویزی طریقہ اختیار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے