رانا ثناء اللہ

فوج منظم ادارہ ہے وہاں کسی بندے کی پالیسی نہیں چلتی، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فوج منظم ادارہ ہے وہاں کسی بندے کی پالیسی نہیں چلتی بلکہ پالیسی ادارے کی ہوتی ہے اس لیے جب اے پولیٹیکل رہنے کا فیصلہ ہوا تو یہ بھی ادارے کا فیصلہ ہے یہ کسی چیف یا فردواحد کا نہیں لہٰذا اعتماد ہے اس لیول کی کمٹمنٹ کو ادارہ نبھائے گا۔

تفصیلات کے مطابق رانا   ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ شہباز گل کے خلاف کوئی سیاسی کیسز نہیں، انہوں نے افواج کے رینکس میں نفرت پھیلانے کے لیے جو بات کی اس کی کسی نے بھی توثیق نہیں کی جس جج نے شہباز گل کی ضمانت منظور  کی اس نے بھی ان کی بات کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کے خلاف یہ کہنا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، کیا انہوں نے کوئی ہمارے خلاف بات کی؟ انہوں نے عدلیہ اور فوج کو بدنام کیا، یہ لوگ خود بری ہوجائیں تو ٹھیک، اگرعدالتیں تمام کیسز میں ان کی ضمانتیں کنفرم کریں تو ٹھیک، اگرعدالت حمزہ اور شہباز  شریف کو جھوٹے کیسز میں بری کریں تو مبارکباد آرمی چیف کو دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے