عمران خان

عمران حکومت میں بدعنوانی کیخلاف کوئی قابل ذکر کام نہ ہوسکا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

اسلام آباد (پاک صحافت) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ عمران حکومت میں بدعنوانی کے خلاف کوئی قابل ذکر کام نہ ہوسکا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نےکرپشن پرسیپشن انڈیکس 2022 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان کی حکومت کے دوران پاکستان میں کرپشن بڑھنےکے تاثر میں مزید اضافہ ہوا۔ ترجمان ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی کا کہنا ہے کہ چھوٹے لیول پر کرپشن ختم کرنے کے لیے پچھلی اور موجودہ حکومت نے کام نہیں کیا، کرپشن کا تعلق گورننس سے ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی کا مزید کہنا ہے کہ کرپشن لوگوں کو جیل میں ڈالنے سےکم نہیں ہوتی، پروسیجر بنانے سے ہوتی ہے، بڑے لیول پرکرپشن ساری دنیا میں ہوتی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے 95 فیصد ممالک کرپشن میں کمی لانے میں ناکام رہے، دو تہائی ممالک میں بدعنوانی سنگین مسئلہ بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے