فواد چوہدری

فواد چوہدری کیجانب سے جسٹس فائز عیسی کیخلاف ہرزہ سرائی

اسلام آباد (پاک صحافت) فواد چوہدری نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ کو سیاست کا شوق ہے تو اپنے عہدے سے استعفی دے کر کونسلر کے الیکشن میں حصہ لیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویبب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دنوں سے ایسے جج کی تقریریں سن رہے ہیں جس کے خلاف سپریم کورٹ میں ٹرائل چل رہا ہے اگر ہم جواب دیں گے تو عدالت کی توہین کا الزام لگ جائے گا جس کی وجہ سے خاموش ہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ اگر جسٹس قاضی فائز عیسی کو افتخار چوہدری کی طرح سیاست کا شوق ہے تو عہدے سے مستعفی ہوکر کونسلر کا الیکشن لڑیں تاکہ انہیں اپنی مقبولیت اور قبولیت کا بھی اندازہ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے