حمزہ شہباز

فلسطین اور کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیلیں بن چکی ہیں۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اس وقت فلسطین اور کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیلیں بن چکی ہیں۔ جہاں قابض اسرائیلی و بھارتی فورسز نہتے مسلمانوں پر بدترین ظلم و تشدد کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پوری دنیا میں مسلمانوں نے اپنے بچوں کے لئے نئے کپڑے خریدے لیکن فلسطینی بچوں کے والدین نے اپنے بچوں کے لئے کپڑوں کے بجائے کفن خریدے جو کہ تمام مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

رہنما ن لیگ حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ متفقہ لائحہ عمل نہ اپنایا تو آئندہ نسلوں کے آگے شرمندہ ہوں گے، کشمیر اور فلسطین کیلئے مل کر بیٹھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی انتشار عروج پر ہے، سب کا فرض ہے ملک میں سیاسی انتشار کا خاتمہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے