شہباز شریف

مسئلہ فلسطین کا تعلق عالم انسانیت سے ہے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا تعلق صرف مسلمانوں یا عالم اسلام سے نہیں بلکہ اس کا تعلق تمام عالم انسانیت سے ہے۔ ہر انسان کو اس کے حل میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں بربریت کی گئی ایسے غم ناک مناظر پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے۔ اسرائیل نے بمباری کی اور مظلوموں کو بڑی تعداد میں شہید کیا۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے عوام کی ترجمانی کی، ساری اپوزیشن قیادت کے ساتھ مل کر قرارداد کی کاپی یو این آفس کو دی جس میں نیتن یاہو کے مظالم سے متعلق بتایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں کئی دہائیوں سے خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں، فسلطین میں بچوں، بوڑھوں سے ظلم روا رکھا جاتا ہے۔ اگر مسئلہ کشمیر و فلسطین حل نہ ہوئے تو دنیا میں کبھی امن نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے