وزیر جیل خانہ جات

فضل الرحمان اسرائیل مخالف جذبات کی آڑ میں منفی سیاست کرنا چاہتے ہیں، فیاض چوہان

لاہور (پاک صحافت) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض چوہان نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا ملک میں منفی سیاست کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل مخالف جذبات کی آڑ میں منفی سیاست کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان پر اسرائیل مخالف مارچ کی آڑ میں حکومت کے خلاف سازش کا الزام عائد کر دیا ہے۔ فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ وہ اسرائیل کو قبول نہیں کریں گے، لیکن اس کے باوجود مولانا  منفی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ  آج جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے کراچی میں اسرائیل نامنظور مارچ کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق فضل الرحمان کی دعوت پر ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی بھی مارچ میں شریک ہوں گے جبکہ پیپلزپارٹی کی نمائندگی صوبائی وزیر سعید غنی اور صوبائی سیکرٹری جنرل وقار مہدی کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

دنیا کو امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ دنیا کو امن، دوستی اور بھائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے