جے یو آئی  کا  آج کراچی میں “اسرائیل نامنظور ملین مارچ” نکالنے کا فیصلہ

کراچی  (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ  آج کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ نکالا جائے گا، مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم کی قیادت کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیر اہتمام آج کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ نکالا جائے گا، قافلہ سہراب گوٹھ سے چلے گا اور نمائش پہنچے گا، پیپلز چورنگی سے کوریڈور تھری ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا، ٹریفک پولیس نے متبادل روٹ پلان جاری کر دیا۔ رات گئے جامعہ انوار العلوم مہران ٹاؤن کورنگی کراچی میں جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس ہوا، جس میں مولانا فضل الرحمٰن نے “اسرائیل نامنظور ملین مارچ” کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے: شاہ محمود قریشی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم نے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ہمیں الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی، یہ حکومت ایک ایجنڈے کے تحت لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی پاسداری کی پاداش میں ہم پر حملے کئے گئے، ہم مدارس کے طلباء کو قومی دھارے میں شامل کر رہے ہیں، تو لوگ پریشان ہیں اور اس سے منع کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے ٹی ٹی پی کی سپلائی لائن کو روک کر ثابت کیا کہ ہم محبِ وطن پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی جنگ تہذیبوں کی جنگ ہے، ہم نے بے خوف ہو کر حکمت اور دانائی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ہے، جسے لانے کیلئے یہودیوں نے 15 سال محنت کی ہے، عمران خان کے متعلق یہ باتیں ان کے نمائندے خود تسلیم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج ایک ناگزیر ادارہ ہے، ہم ان کو آئینی طور پر سپورٹ کریں گے اور فوج کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین اور بیت المقدس پر قبضہ ہوا ہے، جبکہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2018ء کے بعد جمعیت علمائے اسلام نے تنہا 14 ملین مارچ کئے، یہ حکومت ایک ایجنڈے کے تحت لائی گئی ہے، جس کا مقصد پاکستان کو خطے میں تنہا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے