زاہد خان

فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کی چوری پکڑی جاچکی ہے۔ زاہد خان

پشاور (پاک صحافت) اے این پی کے رہنما زاہد خان کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان اور پی ٹی آئی کی چوری پکڑی جاچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے لیے ایک قانون ہے اور باقی پاکستان کے لیے الگ ضابطے ہیں۔ عمران خان عدلیہ اور دیگر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں۔ خاتون جج کو کھلے عام دھمکیاں دینے والے کو محفوظ راستہ فراہم کیا گیا۔

زاہد خان کا مزید کہنا ہے کہ اداروں میں تصادم کی سازش میں ملوث شہباز گل کی ضمانت ہوگئی جبکہ رکن قومی اسمبلی علی وزیر 2 سال سے جیل میں بند ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں ضمنی انتخابات کے لیے سرکاری وسائل استعمال کر رہی ہے، صوبے کا سرکاری ہیلی کاپٹر ایک مسترد شخص کی سواری بنادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے