شیری رحمان

عوام نے عمران خان کی انتشار کی کال کو ایک بار پھر مسترد کر دیا۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے عمران خان کی انتشار کی کال کو ایک بار پھر مسترد کرکے باشعور ہونے کا ثبوت دیا ہے، اب عمران خان عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس مہنگائی کے خلاف عمران خان احتجاج کر رہے ہیں اس کے ذمہ دار بھی وہ خود ہیں۔ لوگوں کی کم تعداد دیکھ کر عمران خان احتجاج کی کال واپس لے لیتے ہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ جب لوگوں نے “عالمی سازش” کے بیانئے کو مسترد کیا تو ان کو مہنگائی یاد آ گئی۔ ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کے بعد یہ نجات دہندہ بننے کی کوشش کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والا عمران خان حکومت میں کہتا تھا وہ آلو ٹماٹر کی قیمتیں ٹھیک کرنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار و امیر مقام نے دورۂ بشکیک ملتوی ہونے کی وجہ بتادی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغیزستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے نائب وزیرِ اعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے