طارق فضل چوہدری

پاکستان کا فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنا خوش آئند ہے۔ طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنا خوش آئند ہے، یہ سب حکومت کی دانشمندی اور اداروں کے باہمی اتحاد سے ہی ممکن ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما طارق فضل چوہدری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی امریکی سفیر سے آئی ایم ایف کی ڈیل کے حوالے سے ملاقات والی خبر غلط ہے۔ مخالفین ملکی ترقی سے سے خائف ہوکر ایسی من گھڑت باتیں کررہے ہیں۔

رہنما ن لیگ طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کو تحفظات دور ہورہے ہیں، ملک میں معاشی بحران ہوتا ہے تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔ پاکستان کا فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف مشرف ہی نہیں ضیا یحییٰ اور ایوب نے بھی جمہوری حکومتیں گرائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے