مریم نواز

عوام نے جعلی تبدیلی کو مسترد کردیا ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام نے جعلی تبدیلی کو مسترد کردیا ہے جبکہ زندہ دلان لاہور نے ووٹ کی طاقت سے سلیکٹڈ کو ناکام بنایا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کامیابی پر خواجہ عمران نذیر کو ٹیلی فون کرکے مبارک باد دی ہے۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں عظیم کامیابی عطاء کی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں آپکی ٹیم نے اس کامیابی میں اہم رول ادا کیا ہے۔

شہباز شریف کا خواجہ عمران نذیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے باعث اللہ تعالیٰ نے ن لیگ کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ آپ اور آپ کی پوری ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

جنوبی وزیرستان میں خوارج سے جھڑپ، 5 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ خوارج کے درمیان جھڑپ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے