اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام مزید عمران نیازی، بشری اور گوگی کی چوریوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، عوام جھوٹوں اور چوروں کو مسترد کرچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام چور منافق اور جھوٹوں کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں سیاسی عدم استحکام کے ذریعے معاشی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور اس کے عوام عمران، بشری گوگی مافیاز اور کارٹلز کی چوریوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، تین اپریل کو عمران خان اقتدار سے الگ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گالی اور دھمکی کے دن گزر گئے اب آرام کریں، منہ بند رکھیں اور کام کرنے دیں۔