عمران خان

عمران خان 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اسلام آباد (پاک صحافت) عمران خان کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب عدالت میں پیش کیا گیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، عمران خان نے خواجہ حارث، فیصل چودھری، علی گوہر اور علی بخاری سمیت وکلا کی ٹیم سے مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق نیب نے عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، عمران خان کے وکلا کا کہنا تھا کہ کیس میں نیب کا دائرہ اختیار ہی نہیں بنتا، نیب نے انکوائری رپورٹ بھی شیئر نہیں کی، فیئر ٹرائل ملنا عمران خان کا بنیادی حق ہے، عمران خان کا ٹرائل قانون کے مطابق اوپن کورٹ میں ہونا چاہئے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ عمران خان کو گرفتاری کے وقت وارنٹ دکھائے گئے تھے، عمران خان نے عدالت میں بیان میں کہا کہ مجھے نیب آفس پہنچنے کے بعد وارنٹ دیئے گئے، ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ ضروری کاغذات عمران خان کے وکلا کو فراہم کردیئے جائیں گے۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سن کر عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے