مریم اورنگزیب

عمران مافیا جلسوں کی نہیں جیل جانے کی تیاری کریں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجما ن مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمرا ن خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران مافیا جلسوں کی نہیں جیل جانے کی تیاری کریں، عمران مافیا باہر نکلیں عوام تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے ہارلے کر آپ کا استقبال کرنے کو تیار ہے، عمران مافیا جلسوں کے لئے نکلیں عوام بجلی بجلی گیس کے بلوں کے ہار آپ کو پہنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کے عوامی جلسوں سے خطاب کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران مافیا جلسوں کی نہیں جیل جانے کی تیاری کریں، مریض ، کسان ، تاجر ، مزدور ، طالب علم سڑکوں پہ آپ کی نالائقی ، نااہلی اور لوٹ مار کے ہار لے کر کھڑی ہے۔ عمران مافیا عوام میں جانے کا نہیں بلکہ آپ کے عوام کی جان چھوڑنے کا وقت آگیا ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران مافیا جلسوں میں نکلے عوام آٹا چینی چوری اور لوٹ مار کے ہار آپ کے گلے میں ڈالے گی، عمران مافا جلسوں کے لئے نکلیں عوام فارن فنڈنگ کی لوٹ مار کے ہار وں سے آپ کا استقبال کرے گی۔ عمران مافیا جلسے کے لئے آئیں گے تو عوام اپنی بددعاﺅں سے آپ کا استقبال کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی (پاک صحافت) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں آپریشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے