شہباز شریف

عمران خان 2013 سے ملک میں انتشار اور افراتفری کے ایجنٹ رہے ہیں۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان 2013 سے ملک میں انتشار اور افراتفری کے ایجنٹ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی احتساب کے نام پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو عہدے سے ہٹانے اور مسلم لیگ ن کو نشانہ بنانے کے گرینڈ ڈیزائن کا حصہ رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی ہرزہ سرائی، جھوٹ اور دھوکے بازی نے سیاست کو بدنام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی منفی اور فتنہ و فساد کی سیاست کے ذریعے معاشرے کو تقسیم اور ریاستی اداروں کو کمزور کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

سراج الحق سستی شہرت کیلئے عوام کو گمراہ نہ کریں۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سراج الحق سستی شہرت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے