شہباز شریف

سندھ ہاؤس اور ارکان اسمبلی پر حملے عدم اعتماد کی کامیابی کی دلیل ہیں۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ارکان اسمبلی اور سندھ ہاوس پر حملے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی دلیل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس، ارکان اسمبلی پر حملے اعتراف ہیں کہ عمران نیازی ہارچکے، حملے عمران نیازی کی ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازش ہے، ڈوبتی سیاست بچانے کیلئے عوام میں تصادم مجرمانہ اور غیرآئینی سوچ ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی سرکاری عمارتوں پر حملوں کے “کنٹینر والے موڈ” میں آگئے ہیں، جمہوری انداز میں مقابلہ کرنے کے بجائے پتھر برسانا، گیٹ توڑنا فسطائیت ہے، حکومت لاقانونیت سے باز رہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے