محسن نقوی

عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنا دیا ہے۔ محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پولیس والوں کو برا بھلا کہہ رہے ہیں اور سیکیورٹی بھی مانگ رہے ہیں، الزام کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنا دیا ہے۔ الزام صحیح ہے تو ایکشن ہونا چاہیے اگر غلط ہے تب بھی ایکشن ہونا چاہیے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کچھ سوچ کر ہی انتخابات کی تاریخ آگے کی ہوگی۔ پنجاب کے عوام کو مفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، 60 ہزار سے کم تنخواہ والے کو مفت آٹا دیا جا رہا ہے۔

نگراں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، لوگوں کو ان کے گھروں میں آٹا پہنچانا مشکل ہے، مفت آٹا سسٹم ٹھیک چلتا ہے تو رمضان کے بعد بھی جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

مرکز اور پنجاب میں جگہ دیکھ کر حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی

لاہور (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے