وزیراعظم شہبازشریف

معاشی عدم استحکام کیوجہ سیاسی افراتفری ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی عدم استحکام کی وجہ سیاسی افراتفری ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پر قوم کےنام پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے جو ہمیں ماضی کی یاد دلاتا ہے، آج کا دن موجودہ حالات پر غور و فکر کی دعوت اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کی تحریک دیتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940 کو برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کے قیام کی قرارداد منظور کی تھی، پاکستان کا قیام 20 ویں صدی کا ایک معجزہ ہے، ہمارے پچھلے 75 سالوں کے سفر نے ہمیں جنگوں سے نبرد آزما ہوتے دیکھا، قدرتی آفات سمیت بہت سے بحرانوں سے لڑتے دیکھا، کئی مواقع ایسے آئے جب ہم نے مشکلات پر قابو پالیا اور کئی سنگ میل حاصل کیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انسانیت کو درپیش مسائل کے حل اور عالمی امن کے لیے ذمہ دار قوم کا کردار ادا کیا، یوم پاکستان پر اپنے بانیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمیں ان چیلنجز کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے جو ہمارے سامنے ہیں، آج ہمیں سیاسی و معاشی عدم استحکام کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاسی و آئینی جدوجہد کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا تھا، پاکستان کا مستقبل آئین پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے میں مضمر ہے، پاکستان کا مقدر عظیم کامیابیاں اور بلندیاں حاصل کرنا ہے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور اپنے آپ کو قومی مقصد سے آراستہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے