سعید غنی

عمران خان کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی اور نالائقی کی سزا مہنگائی اور بے روزگاری کی صورت میں عوام کو مل رہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت سے نجات مسائل کا واحد حل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ چینی کی زیادہ پیدوار پنجاب میں ہوتی ہے، گندم کی زیادہ پیدوار بھی پنجاب میں ہی ہوتی ہے، صوبائی حکومتیں ہی چینی کی قیمتیں مقرر کرتی ہیں، سندھ میں آصف زرداری کی ایک بھی شوگر مل نہیں ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی ہے، پٹرول مہنگا ہوگیا اور بھی مہنگا ہوگا، پورے ملک میں پٹرول بحران پیدا ہوتا ہے پھر رات گئے قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ وفاقی حکومت کس بات کی خوشخبریاں سناتی ہے۔ شوگر ملز  نے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ قلت پیدا ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، پٹرول اور ادویات مہنگی کرنے والے عمران خان کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے