سیاسی رہنما

شہباز شریف کا مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطہ، مہنگائی کے خلاف بھرپور ردعمل پر اتفاق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے مختلف سیاسی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،  جس کے دوران شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی حکمتِ عملی اور نیب ترمیمی آرڈیننس سے متعلق مشاورت کی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق اور چیئرمین پشتون خوا میپ محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام  سیاسی رہنماؤں نے مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور ردِ عمل دینے اور مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کی شہباز شریف کی تجویز سے اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ سیاسی قائدین نے کہا کہ نیا پاکستان مہنگا ترین پاکستان بن چکا ہے، پی ٹی آئی عوام کے لیئے پریشانی، تکلیف اور انتقام بن چکی ہے۔ واضح رہے کہ  شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران سراج الحق اور محمود خان اچکزئی نے  نیب قانون کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر چیلنج کرنے کے لائحہ عمل پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے