شرجیل میمن

عمران خان کی بدمعاشی پر مبنی سیاست اس ملک میں نہیں چل سکتی۔ شرجیل میمن

حیدرآباد (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے جبکہ عمران خان کی بدمعاشی پر مبنی سیاست اس ملک میں نہیں چل سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں سے صوبے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، ایسے حالات میں بلدیاتی انتخابات ہونا ناممکن ہے۔ بلاول بھٹو زرداری خود دورہ کررہے ہیں جبکہ ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی میدان عمل میں ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دوغلا اور بے ایمان قرار شخص ہے اور یہ صرف انتشار چاہتا ہے۔ عمران خان کی عدالتوں کو دھمکی پر ہائی کورٹ نے صحیح نوٹس لیا، یہ سمجھتے ہیں کہ یہ قانون سے اوپر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی کچھ لوگ لاڈلے کو خوف کے باعث سپورٹ کررہے ہیں، بدمعاشی پر مبنی سیاست اس ملک میں نہیں چل سکتی ہے۔ پاکستان کے دشمن ممالک بھارت اور اسرائیل عمران خان کو سپورٹ کررہے ہیں، انہوں نے اسے پاکستان کے لیے لانچ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے