اسحاق ڈار

معیشت کو پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے سیاسی ترجیحات قربان کیں۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معیشت کو پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے سیاسی ترجیحات قربان کیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک غیر معمولی مشکل معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے۔ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ موجودہ حکومت کو سنگین معاشی چیلنجز ورثے میں ملے اور بھاری سیاسی قیمت پر بھی معاشی استحکام کی راہ پر واپس آنے کا سخت فیصلہ کیا اور وہ بھی عام انتخابات کے سال میں حکومت کا یہ فیصلہ ملک کے اعلی ترین مفاد میں تھا۔

اسحاق ڈار کا مزید لکھنا ہے کہ بدقسمتی سے ایک حالیہ خبر ایک غلط تصویر پیش کرتی ہے جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور ٹیکس نظام تعطل کا شکار ہے۔ یہ بات حقیقت سے بہت دور ہے۔ درحقیقت اس حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد، تعطل کا شکار آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کو بحال کرنے کے لیے بڑے اصلاحاتی فیصلے کئے جس کی وجہ سے 7ویں اور 8ویں جائزوں کی کامیابی سے تکمیل ہوئی۔

انہوں نے لکھا کہ توانائی کے شعبے میں خاص طور پر گزشتہ 3-4 ماہ کے دوران نمایاں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی گئی ہیں۔ بجلی اور گیس کے شعبے میں تمام غیر اہدافی سبسڈیز کو واپس لے لیا گیا ہے جس کا مقصد ٹیرف پر نظرثانی کے ذریعے پیداوار کی مکمل لاگت کی وصولی ہے۔ حکومت نے ٹارگٹڈ سبسڈیز کی طرف قدم بڑھایا ہے تاکہ غریب اور کمزور طبقے کو مہنگائی اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات سے نجات مل سکے۔

اسحاق ڈار کا لکھنا ہے کہ اس کا بوجھ امیر طبقے پر پڑے۔ اس کے علاوہ حکومت نے یکم جنوری 2023 سے بی آئی ایس پی کے تحت کفالت پروگرام کے تحت غریب ترین غریب افراد کے وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا ہے ،جس سے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں 40 ارب روپے کا اضافہ کرکے 400 ارب روپے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے